اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کر دی

Written by on January 20, 2022

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم پر فرد جرم عائد کر دی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خود فرد جرم پڑھ کر سنائی ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان پر توہین  عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، بیان حلفی کیس میں سابق چیف جج  گلگت بلتستان رانا شمیم پر فرد جرم عائد کر دی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  اطہر من اللہ نے  چارج شیٹ پڑھ کر سنائی، ریمارکس میں  کہا کہ ایک بیانیہ دے  کر اسلام آباد ہائی کورٹ  کو فوکس کیا  گیا، یہ کس طرح کا بیانیہ ہے کہ اس عدالت کے ججز کمپرومائزڈ ہیں؟یہ عدالت سرعام احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ  سے  صحافیوں پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کر دی، عدالت کی جانب سے انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخرکر دی گئی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist