وزیراعظم کا دورہ پشاور،گورنر،وزیراعلی اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان نے پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا، دورے کے دوران وزیراعظم سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا، گورنر و وزیرِ اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین اور پی ٹی آئی کے عہدے داروں نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت مہنگائی کے اثرات کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، صحت کارڈ، اشیائے ضروریہ پر مستحق خاندانوں کو رعایت، تعلیمی سہولیات میں بہتری حکومت کے فلاحی ریاست کے قیام کے وعدے کی تکمیل کا سنگِ میل ہے۔موجودہ حکومت نے خیبر پختونخوا میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کو آغاز کیا، انضمام شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے انضمام شدہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کو 2018ء کی 24 ارب کی سطح سے بڑھا کر رواں سال 54 ارب روپے کیا۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *