قومی اداروں پر حملے اورسول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان دھرنا نہیں ہے: محمد زبیر

Written by on January 18, 2022

سابق گورنر سندھ  محمد زبیر نے کہا کہ دھرنے کی تعریف وہ نہیں ہے جو عمران خان نے کی تھی، قومی اداروں پر حملے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان دھرنا نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلائے تو پرویز خٹک ڈانس کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی وہ کریں تو ہم میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارا خیال تھا کہ یہ پانچ سال گزاریں تو اچھا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ اور پی ٹی آئی و عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist