ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on January 18, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو زحل کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ بس آج شام تک ختم ہونے والی ہیں۔ آپ کو آج زحل کے زائچے سے نکلنے کی خوشخبری ہے اور رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج کا دن آپ کی دلی مراد پوری کو پورا کر رہا ہے۔ اور وہ خواہش پوری ہو رہی ہے جس کا تصور بھی نہیں ہے۔ آج کاروباری حضرات کے لئے بہت اچھا دن ثابت ہونے والا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم ذمہ داری سے نجات مل رہی ہے۔ اور کافی دنوں سے جو بندش والی کیفیت بنی تنگ کر رہی تھی وہ بھی ختم ہو گی۔ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ بھی اب بند ہو گیا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہ اہے کہ جو آفر ملے یا جو بھی صورت حال سامنے آئے اس کا پورا پورا فائدہ اٹھا لیں اللہ مہربانی کرے گا اور مالی پوزیشن مضبوط ہو سکے گی، ان شاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی لاپرواہی کسی دن آپ کو بڑے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔ اب بھی وقت ہے اپنے معاملات ہر ممکن ٹھیک کر لیں۔ قسمت اس طرح بار بار موقع فراہم نہیں کرتی، غور کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

زحل کی چال آج بھی آپ کے خلاف ہے۔ ملازمت میں رکاوٹ، اپنوں کے ساتھ اختلافات اور جاری پریشانی بڑھنے کا امکان ہے۔ اب خود راشن کی صورت میں صدقہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اپنے تمام معاملات کو سپرد اللہ کر دینے چاہیے اور روزانہ (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) کا ورد 450 روزانہ کرنا چاہیے تاکہ جاری مشکلات سے نکل سکیں۔ دعا کرنا بی حد ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اچھا اور روحانی دن ہے۔ آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے فائدہ ملتا ہوا حاصل ہو رہا ہے اور گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی کم ہوگی۔ آج کا دن مالی طور پر بھی بہتر رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ عقل مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنے راستے میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی مت کریں۔ اس طرح تو بہت بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ خبردار رہنا ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جب دل قابو میں نہیں ہے تو پھر صورت حال بھی کنٹرول میں نہیں رہے گی۔ آپ چاہے جس قدر ممکن کوشش کرلیں۔ اس لئے سچی توجہ کرکے فوری طور پر اپنے معاملات ٹھیک کرلیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

سازشی لوگ ابھی تک اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں اور آپ کو کسی مشکل میں گرفتار کر سکتے ہیں۔ اس لئے نہایت ہوشیار اور خبردار رہنے کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے، توجہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ان دنوں معاملات بحکم اللہ تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ آپ کو اپنے تمام کاموں میں اب آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ آج خود ہی اس کا اندازہ کر لیں گے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist