اسلام آباد پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، دودہشت گرد ہلاک،ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی

Written by on January 18, 2022

تھانہ  کراچی کمپنی کی حدود میں پولیس  اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل  شہید اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ لگا کر چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی،جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد  بھی مارے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس  نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک ہیڈ کانسٹیبل منور  دم توڑ گیا۔زخمی اہلکاروں امین اور راشد کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔واقعہ کے بعد آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ  شہید اور غازی پولیس جوان ہمارا فخر ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist