وزیراعظم عمران خان کا روسی صدر پیوٹن کو ٹیلیفون، توہین رسالتؐ کیخلاف بیان پر اظہار تشکر ، دورے کی دعوت

Written by on January 17, 2022

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس دوران دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گزشتہ سال ہونے والی گفتگو کو بھی دہرایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران توہین رسالتﷺ کیخلاف صدر پیوٹن کے بیان کو سراہا اور کہا کہ روس کےساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، تجارتی واقتصادی تعلقات ،توانائی کےشعبےمیں تعاون پرتوجہ ہے۔گفتگو کے دوران پاک روس گیس پائپ لائن منصوبےکی جلدتکمیل کےعزم کااعادہ بھی کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان علاقائی استحکام کیلئےاہم ہے،افغانستان کوسنگین انسانی اورمعاشی چیلنجز کا سامناہے،افغان عوام کیلئےبین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہم ہے۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے افغانستان کےمالیاتی اثاثوں کےاجراکی اہمیت پربھی زور دیا جبکہ اس دوران دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک دورے کی دعوت بھی دی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist