طالبان نے کرپشن سمیت دیگر سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں ارکان کو برطرف کردیا

Written by on January 16, 2022

 طالبان نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اپنے 2790 سے زائد ارکان کو برطرف کردیا, برطرف ارکان کرپشن، منشیات سمگلنگ میں ملوث تھے جبکہ کچھ برطرف ارکان کے دہشت گرد تنظیم داعش سے روابط تھے۔

جیو نیوز کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے تخلیص کمیشن کے سربراہ لطیف اللہ حکیمی نے بتایا ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 2790 ارکان کوبرطرف کیاجاچکا ہے,  11 صوبوں میں ارکان کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں جبکہ بیشتر ارکان کو عدلیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔لطیف اللہ حکیمی نے خبردار کیا کہ شہریوں کو ہراساں کرنے والے ارکان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ شہریوں کی جانب سے طالبان ارکان کے نام پر ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد تخلیص کمیشن قائم کیا گیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist