سعودی عرب میں داخل ہونیوالے17غیرملکی شہری گرفتار

Written by on January 16, 2022

  عسیر ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرکے مملکت میں داخل ہونے والے 17 غیرملکیوں کوحراست میں لے لیا گیا ہے،دراندازوں کونقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ دراندازوں میں یمنی، صومالی اور ایتھوپین باشندے شامل ہیں جومملکت کی سرحد غیرقانونی طورپرعبور کر کے سعودی عرب میں داخل ہوئے تھے۔گرفتار کیے جانے والے تمام دراندازوں کومتعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے بارے میں تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں ڈیپوٹیشن سینٹرمیں بھیجا جائے گا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist