مہلک کورونا وائرس نےخطرے کی گھنٹی بجا دی ، گزشتہ 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد رہی

 مہلک کوروناوائرس نے  خطرے کی گھنٹی بجا دی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مثبت کیسز کی شرح 8.16فیصد رہی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 52 ہزار 522 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،جن میں چار ہزار 286 نئے کیسز سامنے آئے  جبکہ 4 اموات ہوئیں ۔ حالیہ اموات کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار تین ہو گئی ، جبکہ حالیہ کیسز کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونےوالوں کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 تک پہنچ گئی ۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *