سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایک اور غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت گرانے کا حکم دیدیا

Written by on January 15, 2022

 سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی پانچ منزلہ عمارت کو گرانے کا حکم دےدیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی پانچ منزلہ عمارت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے  غیر قانونی عمارت کی تعمیر سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ،  رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم پی آر کالونی میں تعمیر ہونے والی عمارت کی کوئی منظوری نہیں لی گئی تھی ، علاقہ کچی آباد گوٹھ آباد سکیم میں آتا ہے جہاں ایسی تعمیرات کی اجازت ہی نہیں،  اپنچ منزلہ عمارت کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ قوانین کے خلاف ہے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist