نیو یارک اپارٹمنٹس کیس میں آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری
Written by Prime FM92 on January 15, 2022
احتساب عدالت اسلام آباد نے نیو یارک پارٹمنٹس کیس میں آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
جج محمد بشیر نے سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی ۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آصف علی زرداری کو طبی مسائل کے باعث مستقل ضمانت دی جاتی ہے ، آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے ، نیب کے شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے ، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کر سکتا ہے ۔
سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات سال 2018 اور 2019 میں کی گئی تھیں ، نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں ملی ، آصف زرداری دوسرے مقدمے میں پہلے گرفتار اور بعد ازاں رہا ہوئے ۔