محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے مری اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے منگل سے جمعرات تک برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پرونشئل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے اور لنک روڈزکی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا کہا ہے۔
Leave a Reply