روس نے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ اپنے سیکیورٹی مذاکرات کو ناکام قراردے دیا
Written by Prime FM92 on January 14, 2022
روس نے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ اپنے سیکیورٹی مذاکرات کو ’ناکام‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی مسائل پر مسلسل اختلاف ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ جنیوا اور برسلز میں اب تک ہونے والی بات چیت کے دو دور میں کچھ مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں لیکن ماسکو ٹھوس نتائج کی تلاش میں ہے۔
او ایس سی ای کے اجلاس میں پولینڈ کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ موجودہ تناؤ کی وجہ سے یورپ 30 برس میں جنگ کے سب سے زیادہ قریب ہے۔57 ممبران کے ایلچی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے روس کا نام نہیں لیا لیکن یوکرین، جارجیا، آرمینیا اور مالڈووا میں کشیدگی کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ او ایس سی ای کے علاقوں میں جنگ کا خطرہ اب گزشتہ 30 برس میں پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔