گزشتہ تین سال میں کاروباری افراد نے جتنا پیسہ بنایا ، اتنا 10 سال میں نہیں بنایا ہوگا، گورنر سندھ

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں کاروباری افراد نے جتنا پیسہ بنایا ، گزشتہ 10 سال میں نہیں بنایا ہوگا۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ  سٹیٹ بینک نے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں ، رضا باقی  آئی ایم ایف کی نوکری چھوڑ کر آئے ، ہر شخص نے رضا باقر کو شک کی نظر سے دیکھا، کہا گیا کہ  رضا باقر آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں ،  ایف بی آر اور کسٹمز  میں اصلاحات کی گئیں ، عمران خان کی معاشی ٹیم نے شاندار کارکردگی دی 

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے ذریعے کورونا وباء پر قابو پایا اور  کاروبار بھی بحال رکھے ،  بزنس میں آسانی کیلئے اقدامات اٹھائے ، پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ  پیسہ بنا رہا ہے ۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *