“ملک معاشی ڈیزاسٹر کی زد میں، وزیراعظم نے گھبرانا نہیں کی رٹ لگائی ہوئی ہے”

Written by on January 12, 2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک معاشی ڈیزاسٹر کی زد میں، وزیراعظم نے گھبرانا نہیں کی رٹ لگائی ہوئی ہے،پاکستان تحریک  انصاف(پی ٹی آئی) کے پاس اعلانات کا وقت بھی نہیں بچا،ہمارا یہ خیال ہے کہ اب وزیراعظم گھبرانا نہیں کی رٹ چھوڑیں جانے کی تیاری کریں،سٹیٹ بنک ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے، ملک عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کا اصطبل بن گیا،قومی سلامتی کے مشیر نے خود اعتراف کر لیا کہ حکومت امریکا کی تابع ہے، 22کروڑ غیور عوام کے ایٹمی پاکستان کو امریکا کے تابعدار حکمران نہیں چاہییں،حکومت اور نام نہاد بڑی اپوزیشن آپس میں ملے ہوئے ہیں،عام پاکستانی سمجھتا ہے کہ دونوں اعتراف کے مابین اندرون خانہ این آر او ہو چکا ہے،پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات میں ڈیجیٹل دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا،مسائل کی دلدل میں گھرے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے،انتخابی عمل سے قوم کا اعتماد مجروح ہو چکا ہے،عوام سمجھتے ہیں کہ ان کے ووٹ سے کوئی تبدیلی نہیں آ رہی،سیاسی جماعتوں کو الیکشن شفاف بنانے کے لیے آپس میں بات چیت کرنا ہو گی،ملک میں سیاست اور جمہوریت کی آزادی کی ضرورت ہے،پاکستان جمہوری جدوجہد سے آزاد ہوا، اسے آگے لے کر جانے کے لیے سیاسی و جمہوری اقدار کا مضبوط ہوناضروری ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist