اومی کرون نے بھارت میں تباہی مچا دی ، دہلی میں نجی دفاتر تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری

Written by on January 12, 2022

بھارت میں کورونا کے نئے وائرس’اومی کرون ‘نے تباہی پھیلا دی ،دہلی میں گذشتہ 24گھنٹوں میں اومی کرون کے 19ہزار ایک سو 66نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دہلی آفات انتظامیہ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے دارالحکومت کے تمام نجی دفاتر کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ڈی ایم اے نے نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری خدمات سے وابستہ ملازمین کو چھوڑ کر سبھی گھر سے کام کریں گے ڈی ڈی ایم اے نے ا?ج نئی گائڈ لائن جاری کرکے سبھی نجی دفتروں کو اگلے حکم تک فوری اثر سے بند کرنے کےلئے کہا ہے سرکاری دفتروں میں گھر سے کام کرنے کی اجازت پہلے سے ہی ہے ،جبکہ اس سے پہلے 50 فیصد ملازمین کے ساتھ نجی دفتر چلانے کی سہولت تھی،جسے آج سے بند کردیا گیا ہے۔گذشتہ روز ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں ہوٹلز،ریسٹورانٹس میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist