حکومت نےگزشتہ روز 10 کروڑ پاکستانیوں کی کورونا ویکسی نیشن کا ہدف مکمل کرلیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) اسد عمر نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، گزشتہ روز 10 کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ہدف مکمل کرلیا ہے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10کروڑ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک حاصل کرلی ہے، ساڑھے7 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں، کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار میں مزید تیزی لانےکی ضرورت ہے ۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے اتنی زیادہ اسکالرشپس بڑھائی ہیں کہ لوگوں کو معلوم بھی نہیں، روزگار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ احساس سہولت پروگرام کے تحت ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں،احساس سہولت ون ونڈو آفس سے تمام سہولیات فراہم کئے جائیں گے،احساس پروگرام کے تحت اسکول جانے والے بچوں کو وظائف دئیے جارہے ہیں۔
Leave a Reply