کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی اومی کرون نے پنجے گاڑ دیے

Written by on January 11, 2022

 کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز بڑھنے لگے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 9 اومی کرون کیسز کی تصدیق کردی  جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں 8 اور کرک سے اومی کرون کےایک کیس کی تصدیق ہوئی، وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 8 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی عمریں 15 سال سے 65 سال کے درمیان ہیں۔جیو کے مطابق  صوبے میں اومی کرون وائرس کے کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 22 تک پہنچ گئی ہے ۔

 دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز نے جیو نیوزکو بتایا کہ متاثرہ مریضوں سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں,  انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist