سلمان شہباز کی حوالگی کیلئے نیب نے برطانوی حکومت کو درخواست دیدی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Written by on January 11, 2022

 قومی احتساب بیورو( نیب ) نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو درخواست دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ نیب کی جانب سے حکومت برطانیہ کو سلمان شہباز کی حوالگی سے متعلق درخواست 31دسمبر کو جمع کرائی گئی ،  جس میں کہا گیا کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سکینڈل میں مطلوب ہیں ۔

واضح رہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ  ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف ، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز  سمیت 16 ملزمان کو نامزد کر رکھا ہے ۔  عدالت نے عدم پیشی پر 28 اگست 2020 کو سلمان شہباز اور ان کے بہنوئی ہارون یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے  جبکہ 9 نومبر 2020 کو مشتاق چینی والا نے سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کیلئے استعمال ہونے کا اعتراف کیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist