کورونا وبا، سندھ کے پرائیویٹ سکولوں کو بڑا حکم دے دیا گیا

Written by on January 10, 2022

کورونا وائرس کی ممکنہ پانچویں لہر سے نمٹنے کیلئے صوبہ سندھ کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سکولز سندھ نے کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کے کیسز بڑھنے پر  پرائیویٹ سکولوں کو خط لکھ کر ویکسی نیشن کے حوالے سے ہونے والے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 12 سے 18 سال کے تمام طلبہ کو جلد از جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی جائے۔ طلبہ کے علاوہ سکولوں کے عملے کا بھی مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist