حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں ، خواجہ آصف

Written by on January 10, 2022

 مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، انہیں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں ۔

اپنے بیان میں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سانحہ مری  میں لوگ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے زندگی کی بازی ہار گئے ،  حکومتی کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز بھی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام موسمی حالات کو دیکھ کر مری کیوں نہیں گئے ۔ 

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ مری حکومت کی بے حسی کی وجہ سے پیش آیا ، مری واقعے پر حکومت کی بے خبری  سوالیہ نشان ہے ؟َ۔ عمران نیازی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا  اور بڑی کرپشن کی ، عمران خان کو اپنی  نا اہلی کا جواب دہ ہونا پڑے گا،  پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت نے دیوالیہ بنادیا ہے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist