ایف آئی اے نے آن لائن بزنس کے نام پر فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

Written by on January 10, 2022

ایف آئی اے نے آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے والے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق آن لائن فراڈ کمپنی سے وابستہ دو ملزمان سلیمان ولد ایم یحییٰ اور محمد اویس ولد محمد ارشاد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف 20 کروڑروپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے الزامات پر مقدمہ درج ہے۔ایف آئی اے کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان سلیمان اور اویس نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مختلف سرمایہ کاری کی دھوکا دہی کی سکیموں کی آڑ میں 200 سے زائد معصوم لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ لیے، دونوں ملزمان معصوم لوگوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist