موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا

Written by on January 9, 2022

دھند میں کمی کے بعد اور حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخو پورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا جبکہ موٹر وے ایم تھری کو سمندری سے در خانہ تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی موٹر وے پولیس سید حشمت کے مطابق موٹر وے بند کرنے کے اقدامات عوام کی حفاظت کے پیش نظر کئے جاتے ہیں ، مسافر بھی دھند کے ایام میں موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹیں لگوائیں ،اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، رفتار کی مناسبت سے لائن کا استعمال کریں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist