پنجاب حکومت نے ایک بار پھر سے کورونا پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا

Written by on January 8, 2022

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ  جن اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا وہاں مجبوراً پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر یاسمین نے کورونا مثبت آنے کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔وزیر قانون سمیت کمیٹی کا یاسمین راشد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوے ان کے  لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں 50 فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ جنوری کے اختتام تک 60 فیصد تک عوام ویکسینیشن لگوا چکے ہوں گے۔  

راجہ بشارت نے کہا کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویکسی نیشن کی تعداد میں اضافہ کریں۔ جن اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا وہاں مجبوراً پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ویکسی نیشن اور ماسک کے استعمال سے اومیکرون سے عوام محفوظ رہ سکتی ہے۔ شادی ہال، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال، آفسز اور بازار سمیت تمام عوامی مقامات پرماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے۔  

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist