لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے گلگت اورراولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

Written by on January 7, 2022

 قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اورراولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ہم نیوزکے مطا بق  کوہستان کمیلا کے قریب ہونے والی  لینڈ سلائیڈنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔گلگت کے تھانہ پٹن پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قراقرم ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ رات میں سڑک کی بحالی کا کام سرانجام نہیں دیا جا سکتا ہے، صبح ہونے کے بعد ہائی وے کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ قراقرم ہائی وے کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist