چیئر مین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر نے 4 نام صدر مملکت کو ارسال کردیے
Written by Prime FM92 on January 7, 2022
چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے چار نام صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ، پیپلزپارٹی کی جانب سے دو ، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے ایک ایک نام تجویز کیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں نےمجموعی طور پر چیئرمین نیب کیلئے 7 ناموں پر غور کیا گیا ۔ پیپلزپارٹی نے جلیل عباس جیلانی اور سلمان بشیر کے نام دیے ، مسلم لیگ ن کی جانب سے ناصر کھوسہ جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کا نام دیا۔ اپزیشن لیڈر شہباز شریف کی منظوری کے بعد 4 نام صدر مملکت کو بھیجے گئے ۔
واضح رہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے تجویز کردہ نام زیر غور آئیں گے ، حکومت اور اپوزیشن کے مابین ایک نام پر اتفاق کی صورت میں چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دی جائے گی