کورونا کے باعث سپر پاور امریکہ میں بھی بیروزگاری بڑھ گئی

Written by on January 6, 2022

 کورونا کی وباء کے باعث جہاں پوری دنیا  بری طرح متاثر ہے وہیں سپر پاور امریکہ میں بھی بیروزگاری بڑھ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے خبر ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ میں بھی ملازمتوں کے مواقع کم ہو گئے ہیں ، اکتوبر  2021 میں ملازمتوں کے مواقع پانچ کروڑ تھے جبکہ یہ نومبر 2021 میں صرف ایک کروڑ ساٹھ لاکھ تک رہ گئے تھے ۔  لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث چھوٹے کاروبار بند  ہو رہے ہیں ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 29 کروڑ  54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ،  وائرس 54 ہزار 72 ہزار سے زائد زندگیاں نگل چکا ہے ۔ فرانس میں  97 ہزار ، اتلی میں  68 ہزار ، ترکی میں  44 ہزار اور جرمنی میں  26 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آچکے ہیں ۔

برطانیہ میں یومیہ کورونا کیز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ،  برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 18 ہزار 724 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

کورونا مریضوں کی اس قدر تعداد کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist