اومی کرون وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، اسد عمر نے قوم کو خبردار کردیا

Written by on January 5, 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلناشروع ہوا،شہری رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور  ماسک پہننے سمیت  احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اگر کسی شخص نے ابھی تک ویکسی نیشن نہیں کرائی تو فوری کرائے ، اومی کرون کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، گزشتہ 3سے4ہفتے میں اومی کرون کیسز تیزی سے بڑھے،جن لوگوں نے ویکسی نیشن کرائی ہے ان کیلئے خطرہ کم ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist