لیسکو نے اپنے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

Written by on January 4, 2022

 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے  اپنے صارفین کے لیے اپیلکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ پیغام کے ذریعے بتایا کہ لیسکو لاہور کے صارفین کیلئے لیسکو لائٹ نامی موبائل ایپلیکشن کا اجراء کرنے جارہی ہے۔اس موبائل ایپلیکشن کے ذریعے صارفین ہمہ وقت لیسکو سے رابطے میں رہ سکیں گے، اس کے علاوہ  شکایات درج کرانا، شکایات کا پتہ لگانا، آن لائن بل کی ادائیگی، نئے کنیکشن کیلئے درخواستیں، ٹیکس سرٹیفکیٹ بھی اس کی سہولیات میں شامل ہیں۔ ایپ پہلے مرحلے میں صرف اینڈرائیڈ کے صارفین کو دستیاب ہوگی لیکن چند ہفتوں میں اسے آئی فون صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔ لیسکو میں کامیاب آپریشن پر دیگر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اس ماڈل کی پیروی کریں گی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist