دنیا میں پٹرول کی قیمت کم جبکہ پاکستان میں زیادہ ہو رہی ہے ، شاہد خاقان عباسی
Written by Prime FM92 on January 4, 2022
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمت کم ہوئی جبکہ پاکستان میں یہ بڑھی ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان گزشتہ تین سال سے بد ترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے ، آپ کو مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور حکومت میں کوئی کرپشن ملی ، اگر ملی ہے تو ٹی وی کیمروں کے سامنے ہماری تفتیش کریں ، ہم نے بڑے زعم والے دیکھے ہیں لیکن فتح حق کی ہوگی ، ہزاروں لوگ جیلوں میں پڑے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے ، وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ عوام پر صرف دو ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں ، آئی ایم ایف سے کیا ڈیل ہوئی کوئی جواب نہیں ہے ۔