وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پنڈورا پیپرز سے متعلق قائم کیے گئے جائزہ کمیشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں جس کی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تحقیقات کے آخری مرحلے میں ہونے کی تصدیق کر دی۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم جائزہ کمیشن نے پنڈورا پیپرز میں آنے والے مبینہ 700 میں سے 240 ناموں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کر لیں، جائزہ کمیشن کو 200 سے زائد پاکستانیوں نے جواب جمع کرادیئے، 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت نے جواب میں منی لانڈرنگ کے الزمات کو مسترد کیا۔آئی سی آئی جے نے مبینہ 700 میں سے 240 نام وزیر اعظم جائزہ کمیشن کو دیئے، جائزہ کمیشن کو موصول ہونے والے 240 ناموں میں سے 40 پبلک آفس ہولڈرز، بیوروکریٹس شامل ہیں، تحقیق کئے گئے 240 ناموں میں سے زیادہ تر نے ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ کے الزمات کی نفی کی ہے۔
Leave a Reply