ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on December 31, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 اس وقت مالی طور پر مشکلات کا سامنا ہے اور کسی طرف سے کوئی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ انتظا رکرنا ہو ہوگا۔ آپ دعا کریں اور اپنی صحت کا صدقہ بھی لازمی دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 جن افراد نے روزگار میں تبدیلی کرنی ہے اب وہ قدم اٹھا سکتے ہیں اور بھی کئی حوالوں سے تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ غور کریں گے تو بہت کچھ آپ کے حق میں ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 ان معاملات سے دور رہیں جن میں تھوڑا سا رسک بھی دکھائی دے۔ آج مخالفین بھی سر پر سوار ہیں اور آپ کو نقصان دے سکتے ہیں۔چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 جس شخص نے مالی طور پر وعدہ کر رکھا تھا۔ وہ اب اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔ آج دل برداشتہ نہ ہوں اور کوشش کریں کہ پرانے کام کی طرف لوٹ جائیں۔ اسی میں بہتری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ نے اس کام سے دور رہنا ہے جس میں ذرا سا بھی جھوٹ کا عنصر شامل ہو۔ آج پھر آپ کچھ مشکل میں آئے لگتے ہیں۔ اس کے لئے دعا اور توبہ ہی ضروری ہے۔ سب اچھا ہی ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جس شخص کو آپ نے اپنی زندگی معاملات میں شامل کیا ہوا ہے۔ اس کو فوری طور پر خود سے دور کریں، ورنہ عزت میں کمی ہو سکتی ہے اور مشکل میں غیر متوقع اضافہ بھی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 پرانے معاملات بار بار سامنے آ رہے ہیں۔ اس وقت آپ کو ان سے نجات حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور جو لوگ آپ کو نئے کام کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ان کی بات نہ مانئے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 بندش جادو ٹونے وغیرہ اب کسی چیز کا اثر نہیں ہے۔ ان سب سے آزاد ہیں۔ اب کھل کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں۔کامیابی ملے گی۔ دن بدلنا شروع ہو گئے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جو لوگ کسی بھی انجان شخص کے ساتھ چل رہے ہیں وہ اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں ۔ ان سے دور ہو جائیں اور کوشش کریں کہ اعتبار والے شخص کے ساتھ کام کیا جائے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ کو جس طرف سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ انشاءاللہ وہ آج کم ہو جائے گا۔ اس وقت صورت حال تھوڑی سی بہتر ہونا شروع ہوئی ہے۔جو گھر کے معاملات میں بھی بہتری لائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں دلچسپی لے رہے ہیں جو کہ جائز نہیں تو وہ فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں۔ زائچے میں زحل کی آمد ان کو بڑے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے، وارننگ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ کے لئے چند اہم فیصلے کرنے اب ضروری ہو گئے ہیں۔ دن اچھے شروع ہیں تو اپنے حالات بدلنے کی کوشش بھی کریں اور یہ آپ نے خود کوشش کرنی ہے استخارے سے مدد لے سکتے ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist