کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ، شوکت ترین

Written by on December 30, 2021

 وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ  کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرض کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے ،  غریب عوام کیلئے آج بڑا دن ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہان تھا کہ    غریبوں کو ماضی میں کبھی روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا گیا ، کبھی ترقی کے دعوے کئے گئے  لیکن ثمرات کبھی عوام تک نہیں پہنچے  لیکن اب ایک شخص  عمران خان   آیا ہے  جس نے ریاست مدینہ کی جانب قدم اتھایا ،  وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ غریبوں کیلئے کچھ کیا جائے ،  ہم نے غور و فکر کیا کہ بینک غریب کو پیسہ کیوں نہیں دیتا جس کے بعد یہ سکیم تیار کی گئی کہ بڑے بینک اخوت کو قرض دینگے اور یہ آگے چھوٹے قرض دینگے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist