نیشنل سکیورٹی پالیسی پارلیمنٹ میں نہ لانےپر سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ ، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ

  نیشنل سکیورٹی پالیسی پارلیمنٹ میں نہ لانے پر اپوزیشن ارکان نے سینیٹ کے اجلاس میں ہنگامہ کیا اور سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کیا ، اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے مابین تکرار بھی جاری رہی ۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین ایاز صادق کی زیر سربراہی ہوا ،  اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے قومی سکیورٹی پالیسی کو ایوان میں نہ لانے پر خوب تنقید کی  ۔ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید کے سینیٹ میں پیش نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا گیا، اپوزیشن کے رکن سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ شیخ رشید روز ٹی وی پر موجود ہوتے ہیں مگر پارلیمنٹ  میں نہیں آتے، ایوان نے آج تک ان کی شکل نہیں دیکھی ۔ علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور دوست محمد کا مقابلہ حسن کرا لیتے ہیں ، مولانا عطاء الرحمان کو مقابلے کا جج رکھیں ۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *