فافن نے اومیکرون کے حوالے سے حکومت کو خبردار کردیا

Written by on December 29, 2021

انتخابی معاملات کی نگرانی کرنے والی غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق شہریو ں کے رویوں اور حکومتی اقدامات میں کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے شعبہ صحت کی ترجیحات کی سمت درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ مستقبل میں وبائی امراض سے بروقت نمٹا جاسکے۔

ملک بھر کے 64 اضلاع میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے عوامی و حکومتی سطح پر کیے گئے اقدامات کے جائزے پر مبنی فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے مریضوں اور اموات کی شرح میں کمی کے باوجود اومیکرون کے پھیلاو کی صورت میں شعبہ صحت کو مزید دباوکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،ویکسینیشن کی بھرپور طریقے سے جاری مہم کے باوجود آبادی  کا ایک بڑا حصہ ابھی تک ویکسین سے محروم ہے،کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئنٹ یا کسی بھی نئی شکل سے بچاو کے لیے ازحد ضروری ہے کہ ملک بھر میں ویکسین کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائےاور ویکسینیشن کے عمل کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلایاجائے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist