پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912 ہو گئی

 پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912 ہو گئی ہے ، گزشتہ روز تین افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ  94 ہزار 31 تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں  294 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کےبعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایک لاکھ  آٹھ ہزار 502 ، پنجاب میں  4 لاکھ 44 ہزار 670 ، سندھ میں 4 لاکھ  80 ہزار 901 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  81 ہزار 247 ، بلوچستان میں  33 ہزار 625 ، گلگت بلتستان  میں  10 ہزار 429  جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں  34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

 

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *