ملک میں کورونا کی وبا میں بتدریج کمی ہورہی ہے اور گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح گر کر 0.68 کی سطح پر آگئی ہے۔

Written by on December 27, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 129 ٹیسٹ کیے گئے

جن میں سے 301 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ 625 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist