بینظیر کی 14 ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل، جیالوں کی آمد جاری

Written by on December 27, 2021

سابق  وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ برسی کے  موقع پر جلسہ گڑھی خدا بخش میں ہوگا جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے والی بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے دوران دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بینظیر کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسے کے پنڈال کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ ملک بھر سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist