ملک میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

Written by on December 26, 2021

ملک میں سردیوں کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے۔

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ اورگردونواح میں بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔کوئٹہ کے علاوہ  چمن،قلعہ عبداللہ،کان مہترزئی،قلعہ سیف اللہ اورپشین میں بارش  کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے گا اور ملک میں آئندہ دو سے تین روز تک بارش جاری رہے گی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist