خیبرپختونخوا کا وہ وزیر جس کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کردیں

Written by on December 26, 2021

قومی احتساب  بیورو  ( نیب) نے  صوبائی وزیر  تیمور سلیم جھگڑا کے  پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے پی اے ارسلان انجم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں تحقیقات جاری ہیں جس کے لیے سیکرٹری فنانس سے ارسلان انجم سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیے ہیں۔نیب  نے سیکرٹری فنانس کو ارسلان انجم کی  دوران ملازمت حاصل کردہ دیگر مراعات کی مکمل تفصیلات بھی جمع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب نیب نے ارسلان انجم کے پی اے کے محکمے میں جمع کرائےگئےگوشوارے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist