خیبرپختونخوا کا وہ وزیر جس کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کردیں
Written by Prime FM92 on December 26, 2021
قومی احتساب بیورو ( نیب) نے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے پی اے ارسلان انجم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں تحقیقات جاری ہیں جس کے لیے سیکرٹری فنانس سے ارسلان انجم سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیے ہیں۔نیب نے سیکرٹری فنانس کو ارسلان انجم کی دوران ملازمت حاصل کردہ دیگر مراعات کی مکمل تفصیلات بھی جمع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
دوسری جانب نیب نے ارسلان انجم کے پی اے کے محکمے میں جمع کرائےگئےگوشوارے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہے۔