اومی کرون کے وار ، فرانس میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز کی تعداد اتنی بڑھ گئی کہ پورا ملک تشویش میں مبتلا ہو گیا
Written by Prime FM92 on December 26, 2021
فرانس میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں نئے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار چھ سو گیارہ ریکارڈ کی گئی۔چار دسمبر کو کورونا کے مریضوں کی تعداد پچاس ہزار تھی ۔ پچھلے تین ہفتوں میں یہ اضافہ دُگنا ہو گیا ہے۔ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں میں کی تعداد تشویشناک نہیں ہے۔ہسپتالوں میں اس وقت 16162 کورونا کے مریض داخل ہیں
جبکہ 3282 مریض آئی سی یو میں ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 84 بتائی جا رہی ہے۔