آسٹریا بھرمیں کرسمس کے دن دو ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز ، 9 افراد ہلاک
Written by Prime FM92 on December 25, 2021
آسٹریا میں کورونا کی صورتحال ہر روز بڑھ رہی ہے۔ کرسمس کے دن پچھلے 24 گھنٹوں میں 2085 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور نو افراد ہلاک ہو گئے۔گزشتہ ہفتے2167 کورونا کیسز کا اندراج ہوا تھا۔
آسٹریا بھر میں اب تک 1,262,836 مثبت ٹیسٹ کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ 25 دسمبر تک آسٹریا میں 13626 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور 1,218,605 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 1223 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 390 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔