سوئی سدرن نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کر لی

Written by on December 24, 2021

 گیس کے ذخائر  میں مسلسل کمی اور طلب میں اضافے کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کر لی۔

گیس فراہمی کی بندش کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما اور مزدور دو روز سے کراچی میں ایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور طلب بڑھتی جا رہی ہے جس کے باعث سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی سے معذرت کر لی ہے

ترجمان ایس ایس جی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پہلے کی حکومتوں نے بھی کیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist