“سعودی عرب نے چین کی مدد سے یہ کام شروع کردیا” امریکی حساس اداروں نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
Written by Prime FM92 on December 24, 2021
امریکی حساس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے چین کی مدد سے بیلسٹک میزائل بنانا شروع کردیے ہیں، سعودی عرب کے اس اقدام سے مشرقی وسطیٰ پر منفی نتائج مرتب ہونگے جبکہ دوسری جانب ایران سے جوہری معاہدوں کے حوالے سے بائیڈن کیلئے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ماضی میں بھی چین سے بیلسٹک میزائل خریدتے آیا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کے پاس اپنے تیار کردہ بیلسٹک میزائل ہوں گے۔ ایکسپریس نے رپورٹ کے دو ذرائع کے حوالےسے لکھا کہ امریکی حساس اداروں کے عہدیداران بشمول وائٹ ہاؤس کی نیشل سیکورٹی کونسل کو دونوں ممالک کے مابین بیلسٹک میزائل کی منتقلی سے ماضی میں بھی خبردار کیا جاتا رہا ہے۔