پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے استعفی دیدیا

Written by on December 23, 2021

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے  سے استعفی دیدیا ہے۔

انہوں نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔آفتاب صدیقی نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو استعفیٰ ارسال کیا اور لکھا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ استعفیٰ کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ آفتاب صدیقی کو 13 دسمبر 2019 کو پارلیمانی سیکرٹری میری ٹائم افئیر مقرر کیا گیا تھا۔وہ کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist