امریکہ کے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام
Written by Prime FM92 on December 22, 2021
امریکہ ایک بار پھر آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی کے ساتھ سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔ امریکہ کو تیسری بار ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
وار زون جریدے کے مطابق امریکہ کو پہلی بار ناکامی رواں سال اپریل میں اس وقت ہوئی جب ہائپر سونک میزائل سسٹم لے جانے والے طیارے میں خرابی پیدا ہوئی۔ دوسری بار ناکامی تین ماہ بعد ہوئی، اس بار میزائل طیارے سے علیحدہ تو ہوگیا لیکن اس کا راکٹ انجن چلنے میں ناکام رہا۔ چوتھی بار 15 دسمبر کو اس وقت امریکہ کو تجربے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب میزائل سسٹم ہی بی 52 بمبار طیارے سے علیحدہ نہیں ہوسکا۔