مسلم لیگ ن کو بھی ایک موقع دیں ، مریم نواز
Written by Prime FM92 on December 21, 2021
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو بھی ایک موقع دینے کی درخواست کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 11 سال سے عذاب مسلط ہے ، ان کا بھی حق ہے کہ وہاں نئی سڑکیں بنیں ، سہولیات آئیں ، ہماری جماعت کو بھی خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں بہت اہم کام کیا ہے ، مجھے لگا کہ یہ ہماری فتح ہے ، ہماری جماعت نے ہزارہ میں بہت اچھا کام کیا ، مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا میں بڑا ووٹ بینک موجود ہے ، وہاں کے عوام کو بھی کہنا چاہوں گی کہ مسلم لیگ ن کو بھی ایک موقع دیں ۔