بلدیاتی قانون مسترد ، جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا

Written by on December 20, 2021

جماعت اسلامی کے تحت سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون ،شہری اداروں پر قبضے کے خلاف اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے مسائل کے حل اور جائز وقانون حق کے لیے اتوار کو ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد تا تبت سینٹر ’کراچی بچاو مارچ‘ منعقدکیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی وطبقات اور اقلیتی برادری سے وابستہ افراد نے شرکت کی، جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے منظور کردہ بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہوئے 31دسمبر کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان کیا ’کراچی بچاو مارچ‘ سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،حافظ نعیم ارحمن ، ڈاکٹر اسامہ رضی اور عبد الرزاق خان نے بھی خطاب کیا۔

سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان اہل کراچی کے ساتھ ہے اور حقوق کراچی تحریک میں ان کی پشت پر ہے ،جس طرح گوادر کے لوگوں نے عظیم جدوجہد کے ذریعے مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں اپنا حق لیا اور بااختیار ذمہ داران گوادر پہنچے ان کوحقوق دینے کا اعلان کیا اسی طرح کراچی کے عوام کی اس جدوجہد اس تحریک سے کراچی کے عوام کو بھی ضرور ان کاحق ملےگااور کوئی ان کےحق پر ڈاکا نہیں ڈال سکے گا،جنہوں نے اس شہر کو لوٹا اور عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا،ان کے لیے پیغام ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی پشت پر ہے،اگر انہیں ان کا حق نہیں دیا گیا اور مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ہم کراچی سے چترال تک گلی گلی کوچے کوچے کراچی کا مقدمہ لڑیں گے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist