’وزیراعظم کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب ہیں ‘

Written by on December 19, 2021

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ،وزیراعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب ہیں ،پاکستان کو 41 سال بعداسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کی کانفرس کی سربراہی کا موقع ملا ہے جو ہر محبِ وطن پاکستانی کے لیے باعث فخر اور کرپٹ الائنس کیلئے با عث تشویش ہے، نااہل درباریوں کو رٹے رٹائے بیانات کی بجائے آقاں کی چوری کی رسیدیں پیش کرنی چاہیے، بِلا ناغہ پرا پیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی ہے۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں ڈاکٹرشہبازگل نےکہا کہ نااہل درباریوں کو رٹےرٹائےبیانات کی بجائےآقاوں کی چوری کی رسیدیں پیش کرنی چاہیے،بِلا ناغہ پراپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نےکہاکہ او آئی سی کےوزرائے خارجہ کا پاکستان میں آخری اجلاس 1981ء میں ہوا تھا،پھر شریفوں اور زرداریوں کی باریوں کی سیاست نے پاکستان کو تنہا کر دیا،پانچ سال تک وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث پاکستان کو شدید نقصان پہنچانے والوں پر آج سکتہ طاری ہے،عالمی نوعیت کی تقریب کے دنوں میں نااہلوں کی تنقید انکی گھٹیا سیاست کی غماز ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist